21 Jan 2024
(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی آج این اے 127 لاہور میں پاور شو کرے گی، ٹاؤن شپ میں جلسہ گاہ میں پنڈال سجا دیا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو 1 بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے قافلے کچھ دیر بعد جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہونگے۔ پنڈال میں جیالوں کے لیے 5 ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئی ہیں اور مرکزی سٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔
پنڈال میں ساونڈ سسٹم اور لائٹس کی تنصیب کردی گئی ہے۔ جلسہ گاہ میں میڈیا کے لیے الگ کنٹینر مختص کیا گیا ہے۔ پنڈال میں خواتین کے لیے بھی الگ بلاک بنایا گیا ہے۔ جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ این اے 127 سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو،ن لیگ کے عطاء تارڑ اور تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ظہیر عباس کھوکھو مدمقابل ہیں۔