شہرکی خبریں
ہم انتخابی مہم میں جا چکے، الیکشن کا التوا جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہوگا، شہباز شریف
20 Jan 2024
20 Jan 2024
(لاہور نیوز) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب ہم انتخابی مہم میں جاچکے ہیں، اس وقت الیکشن کا التوا پاکستان اور جمہوریت کیلئےنقصان دہ ہو گا۔
شہباز شریف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں التوا کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے، پاکستان کو ایٹمی طاقت نوازشریف نے بنایا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ صفائی میں کچھ نہیں کہنا صرف حقائق بتانے ہیں، مرکز میں 13 جماعتوں کی حکومت تھی،ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ 16 ماہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی جنگ تھی، ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے 5 سال میں لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے۔