20 Jan 2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سردار مہتاب احمد عباسی کو پارٹی سے نکال دیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے سردار مہتاب عباسی کی پارٹی رکنیت بھی منسوخ کر دی، سردار مہتاب عباسی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا۔
پارٹی کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے اپنے دستخطوں سے سردار مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔