لاہور والے کھلے دل کے لوگ ہیں، وہ بلاول بھٹو کو کامیاب کرائیں گے: چودھری سرور
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ق کے آرگنائزر اور پنجاب کے صدر چودھری سرور نے کہا کہ لاہور والے کھلے دل کے لوگ ہیں، وہ بلاول بھٹو کو کامیاب کرائیں گے۔
چودھری سرور نے کہا کہ بلاول بھٹو ایک انٹرنیشنل لیڈر ہیں، ایک ہی درخواست ہے ہم لاڈلے نہیں بننا چاہتے، ہم چاہتے ہیں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔
چودھری سرور نے کہا کہ حلقہ این اے 127 سے بلاول بھٹو جیت رہے ہیں، میری توقعات سے زیادہ لوگ بلاول بھٹو کو یہاں سے ممبر نیشنل اسمبلی بنانا چاہتے ہیں، بینظیر بھٹو شہید بھی پہلی کم عمر وزیراعظم بنی تھیں، بلاول بھٹو کی فیملی 35 سال بعد لاہور سے الیکشن لڑ رہی ہے، بلاول بھٹو ایم این اے بھی بنیں گے اور وزیراعظم بھی بنیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور والے کھلے دل کے لوگ ہیں، وہ بلاول بھٹو کو یہاں سے کامیاب کرائیں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ الیکشن کمیشن اور نگران حکومتوں نے دینی ہے، میں مسلم لیگ ق کا آرگنائزر ہوں اور پنجاب کا صدر بھی ہوں، ہمارا کسی پارٹی کے ساتھ الائنس نہیں ہے، بلاول بھٹو اور ان کے خاندان سے میرے 40 سال سے تعلقات ہیں۔