شہرکی خبریں
ظلم کبھی نہیں رہتا، پچھلی حکومت کے لوگ اللہ کی گرفت میں آ گئے: سردار ایاز صادق
20 Jan 2024
20 Jan 2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پچھلی حکومت کے لوگ اللہ کی گرفت میں آ گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ظلم کبھی نہیں رہتا، گزشتہ وزیراعظم نے ہمارے لیڈران پر غلط کیس بنا کر جیلوں میں بھیجا، ثاقب نثار کے ٹولے نے نواز شریف کو نااہل کیا، نواز شریف کے زمانے میں بجلی، گیس، پٹرول، آٹا اور چینی سستی تھی، اب ہر چیز مہنگی ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ جو کہتے تھے نوکریاں دیں گے انہوں نے 1 کروڑ نوکریاں چھینیں، گزشتہ حکومت کے لگائے گئے 5 پراجیکٹ بتا دیں، گزشتہ حکومت نے سوائے گالم گلوچ کے اور کوئی کام نہیں کیا، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی سیاستدان جیل میں جائے۔