20 Jan 2024
(لاہور نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کے لیے خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور وزارت قانون انصاف کو خط ذریعے آگاہ کیا ہے کہ وہ طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈیوٹی انجام نہیں دے سکتے، انہیں 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیاں دی جائیں۔
واضح رہے کہ جج محمد بشیر 14 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے، وہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف نیب کے 2 ریفرنسز (توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس) کی سماعت کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ چند دن قبل جج محمد بشیر کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں جیل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں معلوم ہوا کہ بلڈ پریشر شوٹ کرنے کی وجہ سے ان کی طبیعت ناساز ہوئی۔