20 Jan 2024
(لاہور نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملے کا نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شکایت پر ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پی پی پی الیکشن آفس پر حملے اور کراچی میں پارٹی کی کارنر میٹنگ پر فائرنگ کی مذمت کی تھی۔