اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چھ ماہ میں پاکستان کو 5 ارب 96 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی امداد وصول

19 Jan 2024
19 Jan 2024

(ویب ڈیسک) رواں مالی سال2023-24 کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر 2023) کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر 5 ارب 96 کروڑ ڈالر کی بیرونی امداد ملی ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے دسمبر 2023 تک غیر ملکی امداد کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) میں کثیرالجہتی اداروں سے 2 ارب 24 کروڑ ڈالر کی امداد ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں دوست ممالک سے 72 کروڑ 31 لاکھ ڈالر امداد ملی جبکہ دوست ممالک کی طرف سے 2 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹ حاصل ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں عالمی بینک نے سب سے زیادہ امداد دی ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں عالمی بینک نے ایک ارب ڈالر سے زائد کا قرض فراہم کیا، اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 59 کروڑ ڈالر اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے 29 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا اور اسلامی ترقیاتی بینک نے 16 کروڑ ڈالر کا قرض دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں پاکستان نے پٹرولیم درآمد میں ساڑھے 59 کروڑ ڈالر کی سعودی آئل سہولت  استعمال کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے