جرم وانصاف
فیض آباد دھرنا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
19 Jan 2024
19 Jan 2024
(ویب ڈیسک) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کے معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
وفاقی حکومت کی انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کی متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے، سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ آئندہ ہفتے حکومتی درخواست پر سماعت کرے گا۔
حکومت کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں دی گئی تاریخ پر کمیشن رپورٹ کو حتمی شکل نہیں دے سکتا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی متفرق درخواست میں مقررہ وقت میں توسیع کی استدعا کی گئی ہے۔