اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیف سٹی نے لڑکی کو ہراساں کرنے والا کار ڈرائیور پکڑوا دیا

19 Jan 2024
19 Jan 2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے لڑکی کو ہراساں کرنے والا کار ڈرائیور پکڑوا دیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ  رائیونڈ کے علاقے میں یونیورسٹی جاتی لڑکی کو گاڑی میں مبینہ ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا جس پر اس نے 15 ایمرجنسی پر کال کی۔

لڑکی نے الزام عائد کیا کہ نجی ٹیکسی کمپنی کے ڈرائیور نے یونیورسٹی جاتے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی ٹیم نے لڑکی کو دلاسہ دیا اور فوراً پولیس کو ریسکیو کیلئے بھجوایا، نواب ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو ریسکیو کیا، سیف سٹی کیمروں سے ملزم کی گاڑی کو ٹریس کیا گیا اور ملزم کی گرفتاری عمل میں لا کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

سیف سٹی ترجمان نے کہا کہ خواتین اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موبائل میں "ویمن سیفٹی ایپ" انسٹال کریں، خواتین ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ اور 15 ایمرجنسی فیچر سے فوری مدد حاصل کرسکتی ہیں،اب تک 3 لاکھ سے زائد خواتین پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کر چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے