اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ 22 فیصد اضافہ

18 Jan 2024
18 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا ہے کہ ملکی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا، نومبر میں 13 فیصد رہنے کے بعد دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ 22 فیصد اضافے سے 303 ملین ڈالرز رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 50 فیصد ڈالر رکھنے کی سہولت، ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم، فری لانسرز کیلئے سہولیات اس اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔

ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی انڈسٹری کیلئے سہولیات پر وزیراعظم، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے شکر گزار ہیں، ہماری پالیسیوں کا مقصد آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کا فروغ اور ملکی معیشت کو استحکام دینا ہے۔

عمرسیف نے زور دیا کہ یہ صرف آغاز ہے، جلد بڑے نتائج آئیں گے، 10 ارب ڈالرز کا ہدف بھی پورا ہوگا، اپنی اصلاحات سے آنے والی حکومت کیلئے آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کا راستہ بنا دیا ہے۔

چیئرمین پاشا زوہیب خان نے آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافے پر وزیر آئی ٹی، ایس آئی ایف سی، آئی ٹی انڈسٹری کو مبارکباد پیش کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے