18 Jan 2024
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اےاین ایف ) نے 11کارروائیوں میں389 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 10 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور، ملتان، کراچی، لاہور ، اورکزئی، حب، کوٹ عبدالمالک اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں کی گئیں۔
ترجمان کاکہنا ہےکہ کارروائی کے دوران332 کلو چرس، 14کلو افیون ، 18 کلو 210گرام آئس اور 88گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ، کارروائی میں 354650 نشہ آور گولیاں،5 چرس بھرےکیپسولز بھی برآمدکیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔