18 Jan 2024
(لاہور نیوز)شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے ریاض جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 8 گھنٹے 25 منٹ تاخیر کا شکار ہے، لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 13 گھنٹے 50 منٹ تاخیر سے روانہ ہو گی۔
اسی طرح لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہےجبکہ لاہور سے دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 7 گھنٹے 40 منٹ تاخیر سے روانہ ہو گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز منسوخ کر دی گئی ہے، لاہور سے ارمچی جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پروازبھی اڑان نہیں بھر سکے گی، لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز بھی خراب موسم کے باعث روانہ نہیں ہو گی۔