(لاہور نیوز) سیف سٹی کی شہر بھر میں شدید دھند کی صورتحال بارے آگاہی کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق شہر بھر کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک روانی متاثر ہو رہی ہے، مال روڈ،کنال روڈ، فیروزپور روڈ،جیل روڈ،ٹھوکر نیاز بیگ،قائداعظم انٹرچینج،ایئر پورٹ روڈ،گجومتہ و گردونواح میں شدید دھند ہے۔
سیف سٹیز ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری دھند میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے گاڑی چلائیں، گاڑی کی ہیڈ لائٹس لو بیم پر رکھیں ،فوگ لائٹس اور دونوں اشاروں کا استعمال یقینی بنائیں، گاڑی کی رفتار کم رکھیں، اگلی گاڑی سے عام حالات کی نسبت زیادہ فاصلہ رکھیں۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ گاڑی کے اگلے اور پچھلے بمپر پر ریفلیکٹرز کا استعمال کریں،بار بار لین تبدیل کرنے سے گریز کریں، شدید دھند کے باعث لاہور سے ملحقہ تمام موٹر ویز کو بند کر دیا گیا ہے،شہری کسی بھی ایمرجنسی کی اطلاع فوراً 15 پر دیں۔