اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے: چیف الیکشن کمشنر

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایک بار پھر اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت عام انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز،آئی جیز اور سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں، ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر پیش بینی اور تیاریاں مکمل ہیں، ملک کے کچھ حصوں میں تھریٹ الرٹس ہیں لیکن پرامن انتخابات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ پولنگ سٹیشنز کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، مرمت کا کام الیکشن سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا، تمام حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔

سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ میں کہا ہے کہ الیکشن کے لئے وفاقی سطح پر کنٹرول روم بنا دیئے گئے ہیں، تمام اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، الیکشن کمیشن کی معاونت اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام تر اقدامات مکمل ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ادارے یا پولنگ سٹاف کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کی سخت مانیٹرنگ ہو گی اور ملک بھر میں انتخابات مقررہ تاریخ کو ہی ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے