اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر کا بند روڈ کوریڈور منصوبے کا دورہ

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(لاہور نیوز) وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر نے بند روڈ کوریڈور منصوبے کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا بھی ہمراہ تھے۔

نگران وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر نے کمشنر لاہور کے ہمراہ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ منصوبے کے پیکیج ٹو کے کام کا معائنہ کیا۔ وال پینلز کی یومیہ پیداوار اور کاسٹنگ کا جائزہ لیا۔ گلشن راوی ٹی جنکشن پر واسا کی جانب سے نالے پر جاری کاموں کا جائزہ بھی لیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیکیج ٹو کا 42 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔ نگران صوبائی وزیر نے پیکیج ٹو کے کنٹریکٹر کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ادھر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھی گئے۔ پی آئی سی ایمرجنسی ، سرائے اور لان کی تیاری کا معائنہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی آئی سی کے باہر بڑی سکرین بھی نصب کی جائے گی۔ سرائے کے گرد فینسنگ مکمل جبکہ ہارٹیکلچر کا کام جاری ہے۔ ایمرجنسی بلاک اور نئی ڈائیگناسٹک لیب سے جیل روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔

دوسری جانب والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبہ میں سیوریج کنڈیوٹ کے لئے ساٹھ فیصد کھدائی مکمل ہو چکی ہے۔ ترجمان سی بی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ والٹن روڈ پر سیوریج مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے سی بی ڈی پنجاب، این ایل سی اور نیسپاک مصروف عمل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے