اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

8 فروری کو عوام جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہو گا: شہباز شریف

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہو گا۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2017  کے آخر اور 18ء کے شروع میں لوڈشیڈنگ ختم ہوچکی تھی، ثاقب نثار ایک مہرہ تھا، اس کے ذریعے نواز شریف حکومت کا تختہ نہ الٹا جاتا تو آج پاکستان کے یہ حالات نہ ہوتے ،ایک سازش ہوئی اور ہر چیز تہہ و بالا ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اس سازش سے شدید مہنگائی کا بحران آیا اور آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے توڑے گئے، یہ وہ صورتحال ہے جو ایک دو سال میں ٹھیک نہیں ہوسکتی، ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک سے نفرتوں کو ختم کیا جائے، ہمارا دین بھی یہی سکھاتا ہے کہ دن رات محنت کرو۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس سفر کو 2017 میں ڈنڈے اور بلے سے ختم کردیا گیا اسی سفر کو دوبارہ شروع کرنا نواز شریف کی خواہش ہے، پچھلے کچھ سالوں میں ہم معاشی تباہی کے دھانے پر پہنچ گئے، 16 ماہ کی حکومت میں پاکستان کو معاشی بدحالی سے بچالیا، اگر نہ بچا پاتے تو لاکھوں بے روزگار سڑکوں پر ہوتے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر اللہ تعالی نے مجھ سے پوچھا تم نے پاکستان کیلئے کیا کیا تو کہوں گا پاکستان کو بچالیا، سیاست کو نقصان ہوا کوئی دکھ نہیں ، ریاست بچ گئی ہے تو سیاست بھی بچ جائے گی۔

صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ قائد نواز شریف اگلے چند روز میں ن لیگ کے منشور کو عوام کے سامنے رکھیں گے، 8 فروری کو عوام فیصلہ کردیں گے کہ کس کو ووٹ دینا ہے، عوام کا فیصلہ ہم سب کو قابل قبول ہوگا، ن لیگ نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس تیل اور گیس کے بڑے ذخائر موجود نہیں، اربوں ڈالر تیل کی مد میں ہمیں ادا کرنے پڑتے ہیں، پاکستان کا اثاثہ ہمارے نوجوان ہیں، نوجوانوں کو جدید تعلیم دلوائیں گے،مزید  تعلیمی ادارے پاکستان کو بنانا ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے 76 سالوں میں ہم نے زراعت پر کام نہیں کیا، بہت سے ممالک جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے زراعت میں ہم سے آگے نکل گئے، ضروری یہ ہے کہ ہم عوام کی خاطر نفرتیں ختم کرکے جت جائیں اور دن رات محنت کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے