(لاہور نیوز) انتخابی مہم کیلئے مسلم لیگ ن کا بیانیہ تیار اور قائدین کے جلسوں کا شیڈول جاری کردیا۔
مسلم لیگ ن "اچھے دنوں کے آغاز کو" ،"ووٹ پھر نواز کو " کا بیانیہ لے کر چلے گی، ن لیگ ووٹ کو عزت دو اور ملکی خدمات پر ووٹ دو کا نعرہ بھی لے کر چلے گی، شیڈول کے مطابق قائد نواز شریف 10،شہباز اور مریم 9 بڑے جلسوں سے خطاب کریں گے ۔
نواز شریف 20 جنوری کو لیہ، 22 جنوری کو مانسہرہ، 24 جنوری کو ننکانہ 26، جنوری کو وہاڑی، بورے والا اور پاکپتن، 28 جنوری کو ڈسکہ، 30 جنوری کو بہاولنگر ہارون آباد میں سیاسی پاور شو کریں گے۔
قائد مسلم لیگ ن یکم فروری کو سوات، 3 فروری کو سرگودھا اور سیالکوٹ، 4 فروری کو مری ،5 فروری کو گوجرانوالہ ،6 فروری کو لاہور میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
شہباز شریف لاہور، قصور، احمدپور، منڈی بہاؤالدین میں سیاسی مہم چلائیں گے اور راولپنڈی، راجن پور، سیالکوٹ، ملتان میں جلسے کریں گے ۔
مریم نواز خانیوال، پشاور، حویلیاں اور راولپنڈی، منڈی بہاؤالدین، نارووال، فیصل آباد اور لاہور میں جلسے کریں گی۔