اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں سردی کا راج برقرار، درجہ حرارت 4 ڈگری پر آگیا

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں خون جما دینے والی سردی کا راج برقرار ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں 5کلومیٹر فی گھنٹہ کی  رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ آئندہ تین روز تک بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں۔

علاوہ ازیں شہر و گردونواح میں آج بھی  دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں،  حد نگاہ کم ہونے پر موٹرویز کو  بھی مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے۔

ترجمان موٹرویز کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو مسافروں کی حفاظت کیلئے بند کیا جاتا ہے، دھند کے ایام میں  صبح 10 سے شام 6 بجے تک بہترین سفری اوقات ہیں  تاہم غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، دوران سفر گاڑیوں پر آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے