اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کی معاشی ٹیم کو آئی ٹی سیکٹر سے اربوں ڈالرز کمانے کی منصوبہ بندی کی ہدایت

16 Jan 2024
16 Jan 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی معاشی ٹیم کو آئی ٹی سیکٹر کے ذریعے 10 سے 12 ارب ڈالر سالانہ کمانے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کر دی ہے۔

مسلم لیگ ن کی معاشی ٹیم کی پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورتی ملاقات ہوئی۔ معاشی ٹیم نے  آئی ٹی سیکٹر میں تھوڑی سی توجہ سے اربوں ڈالرز کا خطیر زرمبادلہ حاصل ہونے کی نوید سنا دی۔ جاتی اُمرا رائیونڈ میں ہونے والی مشاورت کی اندرونی کہانی لاہورنیوز /دنیا نیوز سامنے لے آیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں اب تک فائیو جی ٹیکنالوجی نہ ہونے سے زبردست نقصان ہو رہا ہے۔ ہمسایہ ملک بھارت اس ٹیکنالوجی کے ذریعے سالانہ اربوں ڈالر کما رہا ہے۔ آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹرز کو جدید ترین خطوط پر استوار کر کے لاکھوں نوکریاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔ فائیو جی ٹیکنالوجی لا کر صرف ایک سال میں 10 سے 15 لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جا سکتا ہے۔ آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں نواز شریف کی معلومات پر معاشی ٹیم کو خوشگوار حیرت ہوئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی معاشی ٹیم نے نواز شریف کو پارٹی منشور میں معیشت بارے کئے گئے وعدوں اور ان پر ممکنہ عمل درآمد بارے بریفنگ دی۔ قائد ن لیگ نے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی کا اِظہار کیا۔ نواز شریف نے اپنی معاشی ٹیم کو مختلف اہداف دے کر منصوبہ بندی کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ حکومت ملتے ہی ان دو سیکٹرز میں جنگی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔

نواز شریف نے پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے