اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسلم لیگ ن کا خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے 9 نکاتی منشور تیار

15 Jan 2024
15 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے9 نکاتی منشور تیار کر لیا۔

 لاہور نیوز  نے خواتین کے لیے تیار منشور کی کاپی حاصل کرلی، منشور میں ملکی ترقی میں خواتین کا کردار بڑھانے کے لیے 9 نکات شامل ہیں، مسلم لیگ ن کے منشور کے مطابق خواتین کو تعلیم، صحت، زراعت، توانائی سیکٹرمیں مراعات دی جائیں گی۔

کاروبار کرنے والی خواتین کو قرض اور ٹیکس چھوٹ دینا بھی منشور کا حصہ ہے، صحت کارڈ کی طرز پر میٹرنٹی کارڈ کا اجرا بھی منشور میں شامل ہے، خواتین کو شعبہ تعلیم میں زیادہ مواقع دینے کا اعلان منشور میں شامل ہے، خواتین کو بچوں کو تعلیم دینے کے جدید طریقے بھی سکھائے جائیں گے۔

منشور کے مطابق چھوٹے قصبوں میں گائنی ڈاکٹر کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، زرعی شعبہ میں خواتین کی حوصلہ افزائی، لائیو سٹاک، باغبانی کی تربیت دی جائے گی، توانائی سیکٹر میں خواتین کو انٹرن شپ، پاورپلانٹس میں ملازمتیں دی جائیں گی۔

کاروبار کرنے والی خواتین کو 30 فیصد خواتین ملازم رکھنے پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی، خواتین کو کاروبار کے لیے قرض اور ہنرسکھائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے