اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیپلزپارٹی کے 7 امیدوار آزاد قرار دیئے جانے پر سینیٹر تاج حیدر کا الیکشن کمیشن کو خط

15 Jan 2024
15 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے 7 امیدواروں کو آزاد قرار دیئے جانے پر پی پی پی کے انچارج الیکشن سیل سینٹر تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو تحفظات پر مبنی خط تحریر کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے پنجاب میں 7 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے باوجود انتخابی نشان "تیر" الاٹ نہیں کیا گیا، قومی اسمبلی کے تین اور پنجاب اسمبلی کے چار امیدوار پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان سے محروم ہو گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے انچارج الیکشن سیل سینیٹر تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو تحفظات پر مبنی خط تحریر کر دیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58 چکوال سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ذوالفقار علی خان کو تیر کا نشان الاٹ نہیں کیا گیا، این اے 59 تلاگنگ سے حسن سردار بھی تیر کے انتخابی نشان سے محروم ہو گئے،این اے 122 لاہور سے چودھری عاطف رفیق کو تیر کا نشان جاری نہیں کیا گیا۔

صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 20 چکوال سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری نوشاد خان، پی پی21 چکوال سے راجہ امجد نوراور پی پی 119 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مجاہد اسلام کو پارٹی کا انتخابی نشان "تیر" الاٹ نہیں کیا گیا۔

اس کے علاوہ پی پی 163 لاہور میں محمد فیاض بھٹی کو پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تیر جاری نہیں کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے