اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیاسی جماعتوں کی تشہیری مہم: شاہراہیں جلسہ گاہ کا منظر پیش کرنے لگیں

15 Jan 2024
15 Jan 2024

(لاہور نیوز) سیاسی درجہ حرارت بڑھتے ہی تشہیری مہم میں بھی اضافہ ہوگیا، لاہور کی شاہراہیں جلسہ گاہ کا منظر پیش کرنے لگیں۔

لاہور کی شاہراہیں غیر قانونی  سیاسی اشتہاری مہم  کا محور بن گئیں،مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور  تحریک انصاف کی مرکزی شاہراہوں پر بے دریغ اشتہاری مہم جاری ہے، سیاسی پارٹیوں نے متعلقہ اتھارٹیز سے منظوری لیے اور فیس ادا کیے بغیر ہی تشہیری مہم  شروع کردی ۔

شہر کی سڑکوں پر سیاسی پارٹیوں کی طرف سے بینرز، فلیکسز اور سٹیمرز کی بھرمار ہے،سڑکوں پر لگے لائٹ پولز پر بھی پارٹی پرچم لہرا دیئے گئے، مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، فیروز پور روڈ سمیت دیگر جگہوں پر سیاسی تشہیری مہم کی گئی ہے۔

گورنر ہاؤس اور پنجاب اسمبلی کی عمارت کے سامنے فیصل چوک پر بھی سینکڑوں بینرز اورقدآورسٹیمرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

پی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کی طرف سے فلیکسز اور بینرز لگانے کی اجازت نہیں لی گئی، اتھارٹی کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے سٹیمرز اور بینرز کو اتار رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے