اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ارفع کریم سے منسوب ”ارفع ٹیچرچیٹ بوٹ“ کا افتتاح

15 Jan 2024
15 Jan 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک فیروز پور روڈ آمد، وزیراعلیٰ نے قوم کی عظیم بیٹی ارفع کریم سے منسوب ”ارفع ٹیچرچیٹ بوٹ“ کا افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ارفع کریم کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔

نگران وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  ارفع کریم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں ہوسکتا، ڈیجیٹلائزیشن اور آئی ٹی ایجوکیشن کے ویژن کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے کوشاں ہیں، "ارفع ٹیچرچیٹ بوٹ"دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت امیج کو ابھارنے اور ساکھ کو بہتر بنانے میں معاون ہوگا۔

 محسن نقوی نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کے لئے استطاعت کے مطابق قابل رسائی بھی ہوگا، "ارفع ٹیچرچیٹ بوٹ"دراصل آرٹیفشل انٹیلی جنس کی دنیا میں پہلے قدم کے مترادف ہے،اس سے بات چیت بھی کی جا سکے گی اور یہ رہنمائی اور آئی ٹی ٹریننگ بھی دے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ارفع کریم نے آئی ٹی کے ذریعے ملکی ترقی کاخواب آج سے 12سال پہلے دیکھ لیا تھا، دنیا میں ترقی کا راز انفارمیشن ٹیکنالوجی ہے جس کا ادراک ارفع کو بہت عرصہ پہلے ہوچکا تھا، آج کل آئی ٹی کی ترقی کے لئے حکومتیں بہت زور دیتی ہیں لیکن ارفع کو پہلے ہی معلوم تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے