اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

امامیہ کالونی فلائی اوور کو رواں ماہ کے آخر تک کھول دیا جائیگا: محسن نقوی

15 Jan 2024
15 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اتوار کو رات گئے پنجاب کابینہ کے ہمراہ امامیہ کالونی فلائی اوور پراجیکٹ پر کام کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کاجائزہ لیا ۔

امامیہ کالونی فلائی اوور پراجیکٹ نے بھی سپیڈ پکڑ لی۔ شدید سردی اور دھند کے باوجود مزدور برق رفتاری سے اس پراجیکٹ کو مکمل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

محسن نقوی نے اعلان کیا کہ اس ماہ کے آخر میں اس انتہائی ضروری فلائی اوور کو عوام کے استعمال کے لئے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نےمٹیریل سے متعلقہ ایشوز کو فوری حل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے این ایل سی کے حکام کے کام کی تعریف کی ۔این ایل سی کے حکام نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو امامیہ کالونی پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، منصور قادر،عامر میر،اظفر علی ناصر،بلال افضل،کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے،ڈپٹی کمشنر،این ایل سی حکام بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے