14 Jan 2024
(لاہورنیوز) دھند کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے موٹروے کئی مقامات پر بند کر دی گئی۔
ترجمان موٹرویز کے مطابق موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ اور لاہور سے سیالکوٹ تک بند کر دی گئی، موٹروے ایم 4 شور کوٹ سے فیصل آباد، ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی۔
موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک بھی شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی، موٹرویز ترجمان نے کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔