اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بلوچستان کے مسائل کا حل نگران حکومت کے بس میں نہیں: مرتضیٰ سولنگی

14 Jan 2024
14 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں اور متعلقہ فریق حل کرسکتے نگران حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔

الحمرا میں تھنک فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ بلوچ خواتین مارچ جب سے چلا انہیں اسلام آباد تک پہنچنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا،مارچ جب اسلام آباد پہنچا تو شرکاء  سے کہا گیا کہ آپ کو جلسہ کیلئے ایف نائن پارک دیا جاسکتا ہے لیکن انکا اصرار تھا کہ وہ ریڈ زون میں جائیں گے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ  لاٹھی چارج کا واقعہ رات ایک بجے کے بعد ہوا، وہاں پریس کلب میں موجود لوگوں نے ریڈ زون کی طرف جانے کی کوشش کی، پھر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج ہوا، ہم ان خواتین کے پاس گئے ان سے بات چیت کی۔

نگران وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ابھی جہاں احتجاجی خواتین بیٹھی ہیں انہیں وہاں ایمبولینس دی گئی ہے ،ہماری خواہش ہےکہ وہ پرامن طریقے سے واپس جائیں اور آنے والی حکومت انکے مسائل کا حل کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں کل سپریم کورٹ نے بہتر فیصلہ دیا، سب کو پتا ہے 8 فروری کو انتخابات ہورہے ہیں، آئین میں لکھا ہے ملک کا نظام منتخب جمہوری نمائندے چلائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو اس وقت بڑا معاشی چیلنج درپیش ہے، پاکستان میں اشرافیہ کے لوگ کسی نہ کسی صورت اقتدار میں رہے ہیں، پڑوسیوں کیساتھ بہتر تعلقات بنانا ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے