اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ارفع کریم نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہے: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی

14 Jan 2024
14 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ارفع کریم نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ آئی ٹی پروفیشنل ارفع کریم کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کی بیٹی ارفع کریم آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے، ارفع کریم نے کم عمری میں ملک وقوم کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی اس ہونہار بیٹی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں جو دیا جلایا وہ ہمیشہ روشن رہے گا، مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ آئی ٹی پروفیشنل ارفع کریم نئی نسل کیلئے عزم وہمت کی علامت ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ارفع کریم نے کم عمری میں اپنی خداداد صلاحیتوں کے ذریعے دنیا کو باور کرایا کہ پاکستانی بچے و بچیاں سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں کسی سے پیچھے نہیں۔

نگران وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام کو ریلیف اور اچھی خدمات کی فراہمی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر رہے ہیں، ارفع کریم ایک مشن کا نام ہے جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال سے منسلک ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے