اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی امیدواروں نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے: چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی

13 Jan 2024
13 Jan 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو ہم نے ٹکٹ جاری نہیں کیے، انہوں نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے۔

لاہور پریس کلب میں ہنگامی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اختر اقبال ڈار نے کہا کہ آج 12 بجے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں، پی ٹی آئی امیدواروں نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے، پی ٹی آئی امیدواروں نے پی ٹی آئی نظریاتی کی ٹکٹیں کہاں سے لیں؟

انہوں نے کہا کہ اپنے امیدواروں کو میں نے خود ٹکٹ جاری کئے، 2018ء میں جو ٹکٹ جاری کیے تھے وہی اس  بار جاری کیے ہیں، پی ٹی آئی نظریاتی کے ارکان کی لسٹیں کچھ دیر بعد جاری کی جائیں گی۔اختر اقبال ڈار نے کہا کہ میرے ٹکٹ پر واضح طور پر بلے باز کا نشان موجود ہے، سمجھ سے باہر ہے پی ٹی آئی نے کہاں سے ٹکٹیں ڈرافٹ کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آرڈر دے دیا ہے کہ کوئی کسی اور پارٹی کا استعمال نہیں کر سکتا، میں نے یہ پارٹی اس لئے بنائی تھی کہ دھونس نہیں چلے گی، میں نے خود فیصلہ کیا اور  پارٹی کی بنیاد رکھی۔

اختر اقبال ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی این کا اپنا منشور،اپنا آئین ہے، ہمارا نعرہ کرپشن کی سزا موت ہے، سزا اور جزا کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، اللہ نے اس لیے ہی سزا اور جزا رکھی ہے کہ سب ٹھیک ہو جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے