13 Jan 2024
(ویب ڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے میری ترجیح ہے کہ 8 فروری سے قبل ترقیاتی پراجیکٹ مکمل ہو جائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سیالکوٹ میں بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر سے این او سی جاری کرنا شروع کر دیئے، ایئرپورٹ روڈ پر ابھی ترقیاتی کام شروع نہیں ہوا، 15 فروری کو دو طرفہ روڈ مکمل ہو جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتال میں ترقیاتی کام جاری ہے، ٹیچنگ ہسپتال، ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو میں واضح بہتری آئی ہے، تجاوزات کے لئے میں نے لاہور سے معافی مانگ لی ہے، میری ترجیح ہے کہ 8 فروری سے قبل ترقیاتی پراجیکٹ مکمل ہو جائیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کاروباری افراد بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر سے این او سی حاصل کر سکیں گے۔