13 Jan 2024
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشان الاٹ کرنے کے حوالے سے اہم حکم نامہ جاری کر دیا۔
اپنے حکم نامے میں الیکشن کمیشن نے کسی بھی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان دوسری سیاسی جماعت کے امیدواروں کو الاٹ کرنے سے روک دیا۔
الیکشن کمیشن نے حکم نامے میں کہا ہے کہ ایسی تمام درخواستیں مسترد کر دی جائیں، اس حوالے سے سختی سے قانون اور اعلیٰ عدلیہ کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔