12 Jan 2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات برائے 8 فروری 2024 کیلئے ملک بھر سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 58 سے ایاز امیر، اٹک سے میجر (ر) طاہر صادق اور ایمان طاہر، کوئٹہ سے سالار کاکڑ، سیف اللہ کاکڑ اور زین العابدین خلجی، راولپنڈی سے راجہ بشارت، طارق بھٹی، شہریار ریاض اور سیمابیہ طاہر کو قومی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو این اے 214 تھرپارکر، سابق وزیر مملکت زرتاج گل کو این اے 185 ڈی جی خان، این اے 107 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ریاض فتیانہ، این اے 109 جھنگ سے شیخ وقاص اکرم، این اے 112 ننکانہ صاحب سے بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
National Assembly: List of ... by Insaf.PK