اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چاند نظر آ گیا، یکم رجب المرجب 13 جنوری 2024ء بروز ہفتہ ہو گی

12 Jan 2024
12 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آ گیا، یکم رجب المرجب 13 جنوری 2024ء بروز ہفتہ ہو گی۔

ماہ رجب المرجب کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کا اجلاس بمقام ایوان اوقاف شاہ چراغ بلڈنگ نزد ہائی کورٹ لاہور میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خالد جبکہ فنی معاونت کیلئے وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین، محکمہ موسمیات پنجاب سے شاہد عباس، محکمہ اوقاف پنجاب سے آصف اعجاز اور حافظ جاوید شوکت نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔

اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور اور کراچی میں منعقد ہوئے جس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی۔

مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جن میں نواب شاہ، تھرپارکر، عمرکوٹ کنری، چھور، بدین، حیدر آباد، پسنی، وندر بلوچستان اور دیگر مقامات پر چاند نظر آ گیا ہے لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم رجب المرجب 13 جنوری 2024 بروز ہفتہ کو ہو گی۔

اجلاس کے آخر میں فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی، عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام، ترقی وخوشحالی، اتحاد و وحدت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے