12 Jan 2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے این اے 119 اور پی پی 159 سے پارٹی ٹکٹ جمع کرا دیا۔
مریم نواز شریف کی جانب سے ان کے پولیٹیکل سیکرٹری نے پارٹی ٹکٹ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرایا۔
سینئر نائب صدر ن لیگ کی لیگل ٹیم نے این اے 120 اور پی پی 160 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق امیدوار رات 9 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔