اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابات 3 ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹ میں جمع

12 Jan 2024
12 Jan 2024

(ویب ڈیسک) سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر عام انتخابات تین ماہ کے لئے ملتوی کرنے کی ایک اور قرارداد سینیٹ میں جمع کرا دی گئی۔

آزاد پارلیمانی گروپ کے سینیٹر ہدایت اللہ نے قرارداد جمع کرائی، قرارداد میں ملک بھر میں حالیہ دہشت گردی اور پرتشدد حملوں کا بھی ذکر کیا گیا۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ کے پی کے اور وزیرستان میں امیدواروں پر حملے ہوئے جو الیکشن مہم کے دوران قابل تشویش ہیں، عوام کے جان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

متن میں بتایا گیا کہ سینیٹ الیکشن کمیشن پر زور دیتا ہے کہ وہ انتخابات کے پر امن انعقاد پر ہمدردانہ غور کریں اور درپیش سکیورٹی مسائل کی وجہ سے الیکشن کے انعقاد کو 3 ماہ تک کیلئے مؤخر کر دے، قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ہر جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے