اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ق لیگ کا مسلم لیگ ن کےساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ

12 Jan 2024
12 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق نے مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں انتخابی تیاریوں اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے بعد پارٹی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق نے ہمیشہ پاکستان اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے، صرف اپنی ذات کی حد تک مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ قبول نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں نون لیگ نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں،  ہم اپنے امیدواروں کو دوہرے معیار کی نذر نہیں ہونے دیں گے اور نون لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔

اس حوالے سے چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے گجرات سے بھی میرے اور میرے بھائی چودھری شافع حسین کے خلاف اپنے نامزد کردہ امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کردیں، ہم نے جن امیدواروں سے عہد کیا وہ ہمارے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ن لیگ ان کا مقابلہ کرے گی تو ہم بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسی صف میں کھڑے ہونے کو ترجیح دیں گے،ہم بنا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مقابلے کے لیےتیار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے