اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کی فائنل الیون کا اعلان

12 Jan 2024
12 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پہلے میچ کیلئے قومی ٹیم کی فائنل پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے۔

قومی کپتان شاہین آفریدی کی قیادت میں عباس آفریدی اور اسامہ میر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے جبکہ اعظم خان بطور وکٹ کیپر پاکستان کی فائنل الیون میں شامل ہوں گے۔

محمد رضوان اور صائم ایوب اوپننگ کریں گے جبکہ بابر ون ڈاؤن، فخر زمان چوتھے، افتخار احمد پانچویں اور اعظم خان چھٹے نمبر پر کھیلیں گے۔

عامر جمال ساتویں اور اسامہ میر آٹھویں نمبر پر آئیں گے جبکہ عباس آفریدی اور حارث رؤف بھی فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج 11 بج کر 10 منٹ پر شروع ہوگا۔

پہلے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اچھا کھیلتا آرہا ہے، بڑے ایونٹ میں بھی کارکردگی اچھی رہی ہے، لیکن بدقسمتی سے ان ایونٹس میں وہ نتائج نہیں ملے جو ملنا چاہیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ  ورلڈکپ کے سیمی فائنل اور فائنل کھیلنا آسان نہیں ہوتا، چھوٹی چھوٹی غلطیاں کررہے تھے کوشش ہوگی کہ وہ غلطیاں نہ کریں۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیم میں کچھ کھلاڑیوں نے کم بیک کیا اور کچھ نئے کھلاڑی بھی ہیں، نیوزی لینڈ کے دورے پر کوشش ہوگی سب کو موقع ملے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے