اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

12 Jan 2024
12 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔

نیوزی لینڈ کی میزبانی میں 5 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 10 منٹ پر آکلینڈ کے ایڈن پارک کے میدان میں اتریں گی، شاہین شاہ آفریدی پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی، دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، شاہینوں نے پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھر پور پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے کیلئے بھرپور محنت کی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے باہمی ریکارڈ کے مطابق گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 34 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے، پاکستان نے 20 جبکہ 13 میچز میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی اور ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے