11 Jan 2024
(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان عوامی تحریک کے درمیان انتخابی تعاون کا امکان پیدا ہو گیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کل تحریک منہاج القرآن سیکرٹریٹ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور سے ملاقات ہو گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی کے ساتھ سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ہوں گے۔