اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اجمیر شریف، انڈیا جانے والے پاکستانی زائرین ویزوں کے منتظر

11 Jan 2024
11 Jan 2024

(لاہور نیوز) اجمیر شریف ، انڈیا جانے والے پاکستانی زائرین تاحال ویزوں کے منتظر، ویزوں کی اطلاع نہ ملنے پر وزارتِ مذہبی امور نے زائرین کو لاہور آنے سے روک دیا۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق اجمیر شریف کے زائرین نے پروگرام کے مطابق جمعہ کے روز لاہور پہنچنا تھا، پاکستانی زائرین نے اجمیر شریف جانے کیلئے 13 جنوری کو بھارت روانہ ہونا تھا۔

مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ انڈین ہائی کمیشن نے ابھی تک زائرین کے ویزوں سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی، انہوں نے کہا کہ اجمیر شریف عرس کیلئے منتخب زائرین نئی اطلاع ملنے تک لاہور کا سفر نہ کریں۔

ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کے مذہبی سیاحتی وفود 1974ء کے معاہدے کے تحت سفر کرتے ہیں، معاہدے کے تحت ہر سال سیکڑوں ہندو اور سکھ یاتری پاکستان میں اپنے مذہبی مقامات کی یاترا کرتے ہیں۔

مذہبی امور کے ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستانی زائرین انڈیا میں بزرگانِ دین سے منسوب 6 خانقاہوں پر حاضری دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے