(لاہور نیوز) بڑھتی مہنگائی کسی کے قابو میں نہ آئی۔ برائلر، انڈے، سبزیاں اور پھل کچھ بھی سستا نہ رہا۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 15 سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ پیاز 10 روپے مہنگا ہونے سے سرکاری ریٹ لسٹ میں 200 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں خشک پیاز 260 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے۔ ادرک 760 ، لہسن 750 ، پیاز 260 ، ٹماٹر 180 روپے فی کلو تک فروخت، مٹر 300، اروی 250 ، شملہ مرچ 230 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
مہنگائی کی دوڑ میں مرغی اور انڈے سب سے تیز نکلے۔ چکن ایک ہی روز میں 22 روپے مہنگا ، قیمت 602 روپے کلو ہو گئی۔ انڈوں کے دام میں مزید 2 روپے اضافہ، فی درجن قیمت 394 روپے مقرر ہو گئے۔
پھل بھی مزید مہنگے ہو گئے۔ انار بدانہ 950 ، انگور 750 ، سیب 400 روپے فی کلو جبکہ کیلا درجہ اول 200 ، درجہ دوم 140 روپے فی درجن میں دستیاب ہے۔
شہری کہتے ہیں مہنگائی مسلسل بڑھنے سے گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے۔