اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا اہم اقدام، نوجوانوں کو روزگار کیلئے کینیڈا بھجوایا جائے گا

11 Jan 2024
11 Jan 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کا اہم اقدام سامنے آ گیا۔ نوجوانوں کو روزگار کے لئے کینیڈا بھجوایا جائے گا۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبے کی تاریخ میں ہسپتالوں کی تعمیرومرمت کے سب سے بڑے پیکیج کی منظوری دی گئی۔ ہسپتالوں میں 15 ہزار نئے بیڈز کی گنجائش اور جدید آپریشن تھیٹر قائم کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزرا کو ہسپتالوں کے اپ گریڈیشن پراجیکٹس کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی کے پروگرام میں توسیع اور بھل صفائی مہم چلانے کے لئے فنڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے پنجاب کرسچن میرج رولز کی منظوری دے دی۔ سیالکوٹ موٹر وے پر سروس ایریاز اور ٹول پلازہ کے لئے اراضی منتقل کرنے کی بھی اجازت دی گئی۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے لئے گندم کا کوٹہ بھی مختص کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر اظفر علی ناصر صوبے کی تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے۔

اجلاس میں نگران پنجاب کابینہ نے سکولوں میں مفت کتب کی فراہمی کے لئے فنڈز کی منظوری دی۔ سی بی ڈی ڈپلومیٹک انکلیو میں نئے چینی قونصلیٹ کے قیام کی اجازت دیدی گئی۔

نگران پنجاب کابینہ نے اجلاس میں فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے فنڈز جاری اور آرٹسٹ انڈومنٹ فنڈ کے ممبرز نامزد کرنے کی بھی منظوری دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے