11 Jan 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ کے ایس ای-100 انڈیکس 523 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 443 پر پہنچ گیا۔
کے ایس ای-100 انڈیکس 0.82 فیصد بڑھ کر 64 ہزار 443 پر پہنچ گیا۔ میٹس گلوبل کے مطابق انڈیکس میں تیزی کے سبب آج آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس طلب کیا گیا، اجلاس میں پاکستان کیلئے موجودہ قرض پروگرام کے تحت 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کی حتمی منظوری پرغور ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا تھا، کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 250 پوائنٹس کمی ہوئی تھی۔ 250 پوائنٹس کمی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 63 ہزار 919 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔