اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی تفصیلات مرتب

11 Jan 2024
11 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی تفصیلات مرتب کر لی گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کے تحت 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، بڑی موبائل کمپنیوں نے سرمایہ کاری اور مقامی طور پر مینوفیکچرنگ شروع کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ موبائل فونز مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو 33 سے زائد لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں، موبائل فونز کی تیاری سے 40 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ٹاپ برانڈز کے تقریباً تمام موبائل آلات تیار کئے جا رہے ہیں اور سال 2021 سے اب تک 5 کروڑ سے زائد موبائل تیار کئے جا چکے ہیں۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ پاکستان سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد موبائل فونز ایکسپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ پیکیجنگ میٹریل، چارجرز اور بیٹریوں کی مقامی طور پر تیاری ہو رہی ہے، ہینڈز فری کی مقامی طور پر تیاری سے بھی صنعتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے