10 Jan 2024
(لاہور نیوز) جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔
ایپلٹ ٹریبونل نے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ نے این اے 121 اور پی پی 153 سے کاغذات جمع کرائے تھے، دونوں میاں بیوی پر اشتہاری ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔