شہرکی خبریں
بائیڈن کی مشاورتی کمیٹی کے رکن شاہد خان کی وفد کے ہمراہ امریکی قونصل جنرل سے ملاقات
10 Jan 2024
10 Jan 2024
(لاہور نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کی آرٹس مشاورتی کمیٹی کے رکن اور دنیا میڈیا گروپ کے ایڈوائزر شاہد خان نے وفد کے ہمراہ امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کے ساتھ ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے شاہد خان کا پاکستان کی متحرک فنکار کمیونٹی کے اراکین کا استقبال کیا۔
اس موقع پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار شان شاہد بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران شرکاء نے پاک امریکہ فنکارانہ شراکت داری پر غور کیا اور اس سے بھی زیادہ ثقافتی تبادلے اور تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔