اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ

10 Jan 2024
10 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ  محسن نقوی نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی زیر تعمیر عمارت پر تعمیراتی سرگرمیوں سے متعلق ہونے والی پیشرفت کا مشاہدہ کیا اور بیسمنٹ کے لینٹر کی کوالٹی کو چیک کیا، انہوں نے عمارت کے گراؤنڈ فلور کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیااور تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آ ف کارڈیالوجی فعال ہونے سے پی آئی سی پر مریضوں کا لوڈ کم ہوگا، لاہور جیسے بڑے شہر میں دل کے مریضوں کے لئے ایک نئے ہسپتال کی ضرورت بڑے عرصے سے تھی۔

 محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی 54کنال اراضی پر بنایاجارہاہے، ہسپتال256 بستروں پر مشتمل ہوگا،ایک پارکنگ پلازہ بھی بنانے کا منصوبہ بنایا گیاہے۔

صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، سیکرٹری صحت،کمشنر لاہورڈویژن،سی سی پی او،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج، ایم ایس جناح ہسپتال اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجو د تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے