اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں 10 ہزار افراد کو ٹوور گائیڈ کورس کرانے کا فیصلہ

10 Jan 2024
10 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے 10 ہزار افراد کو ٹوور گائیڈ کورس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری سیاحت پنجاب راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے پنجاب میں چار سو سے زائد سیاحتی مقامات ہیں اس لیے یہاں آنے والے سیاحوں کا تجربہ یادگار بنانے کیلئے پروفیشنل ٹوور گائیڈ کا ہونا ضروری ہے، تربیت یافتہ ٹوور گائیڈ ہی ان تاریخی مقامات کے بارے میں بہتر انداز میں بتا سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی بار انتہائی معمولی فیس کے ساتھ ٹوور گائیڈ کورس ایتھم سے آن لائن کیا جا سکے گا، 10 ہزار افراد کو چار ہفتوں کا ٹوور گائیڈ کورس کرایا جائے گا، پہلے بیج میں آنے والے افراد کے لیے رجسٹریشن فری ہوگی۔

سیکریٹری سیاحت نے کہا کہ اس کورس میں پنجاب بھر سے امیدوار اپلائی کرسکتے ہیں جس کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ رکھی گئی ہے جبکہ عمر کی کوئی قید نہیں ہوگی، خواتین اور اقلیتوں کو داخلے کیلئے ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 70 فیصد کورس آن لائن اور 30 فیصد ایتھم لاہور کے مرکز میں کرایا جائے گا، کورس مکمل کرنے والے امیدوار محکمہ سیاحت کے ادارے ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز کی جانب سے لائسنس کے اہل ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے