اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا مستحقین کیلئے بیت المال آن لائن پورٹل متعارف کروانے کا فیصلہ

10 Jan 2024
10 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب کی نگران حکومت نے صوبے بھر میں مستحقین کی آسانی اور مدد کیلئے بیت المال آن لائن پورٹل متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ بیت المال حکام کی جانب سے مستحقین کی آسانی کے پیش نظر آن لائن پورٹل ایپلیکیشن کی تشہیر کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے ذریعے اب صوبہ بھر کے مستحقین اپنی اپنی درخواستیں پورٹل کی مدد سے محکمے کو بھیج سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مستحقین کی آسانی کےلئے بنائے جانے والے پورٹل سے نہ صرف مستحقین کا وقت بچے گا بلکہ وہ اس پورٹل کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر بیٹھے درخواست دے سکیں گے۔

پنجاب کی نگران حکومت کی ہدایت پر بیت المال حکام مستحقین کی سہولت کےلئے بنائے جانے والی پورٹل ایپلی کیشن کے استعمال بارے تمام ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹرز کو تربیت فراہم کریں گے۔

اس سے مستقبل میں جہاں مستحقین کو سہولت میسر ہوگی وہاں پر محکمہ بیت المال حکام کو بھی ان مستحقین کو ان کی ضروریات کے مطابق فنڈز دینے میں سہولت ملے گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے