10 Jan 2024
(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زداری نے اپنے حلقہ این اے 127 کے نیچے پانچوں صوبائی حلقوں کے امیدوار فائنل کر لئے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بدھ کو لاہور میں اپنے حلقہ میں جلسہ عام کے دوران پانچوں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گے، پی پی 157 میں عدنان گورسی، پی پی 160 سے میاں مصباح الرحمان کو ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی پی 161 سے فیصل میر، پی پی 162 سے ملک منظر عباس کھوکھر کو ٹکٹ دیا جائے گا، پی پی 163 سے فیاض بھٹی کو ٹکٹ دیا جائے گا، بلاول بھٹو بدھ کو فیروزپور روڈ پر حلقہ 160 سے امیدوار میاں مصباح الرحمان کے حلقہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
بلاول بھٹو پی پی 160 میں انتخابی دفتر کا افتتاح بھی کریں گے، جلسہ عام کے بعد عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔